• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67889

    عنوان: بیماری کی وجہ سے روزہ توڑنا

    سوال: اگر کوئی شخص روزہ رکھے اور اس کے کچھ دیر بعد اس کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو جائے اور وہ اس وجہ سے روزہ توڑ دے تو کیا اس پر اس روزے کی قضا اور کفارہ واجب ہوگا ؟

    جواب نمبر: 67889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 730-730/B=10/1437 اگر ناقابل برداشت حالت ہوجائے تو ایسی حالت میں روزہ توڑنے سے صرف قضاء واجب ہوگی، کفارہ واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند