• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67742

    عنوان: شرعی عذر کے روزہ چھوڑ دے تو کیا صرف قضاء لازمی ہے یا کفارہ بھی دینا ہوگا؟

    سوال: اگر کوئی شخص جان بوجھ کر بلا شرعی عذر کے روزہ چھوڑ دے تو کیا صرف قضاء لازمی ہے یا کفارہ بھی دینا ہوگا؟جب کہ وہ روزہ چھوڑنے کو گناہ بھی سمجھتاہو اور نادم بھی ہو ۔

    جواب نمبر: 67742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1069-1091/N=10/1437

    رمضان المبارک کا روزہ ہر عاقل وبالغ مسلمان پر فرض ہے ، اگر کسی نے بلا عذر شرعی رمضان کا روزہ چھوڑدیا، یعنی: بالکل رکھا ہی نہیں تو اس نے گناہ کبیرہ کیا ، اس سے توبہ واستغفار لازم ہے، البتہ اس پر صرف قضا واجب ہوگی ، کفارہ نہیں؛ کیوں کہ روزہ نہ رکھنے سے کفارہ نہیں آتا، ؛ بلکہ (رمضان کا روزہ) رکھ لینے کے بعد بلا عذر شرعی جان بوجھ کر توڑدینے سے کفارہ آتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند