عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 67486
جواب نمبر: 67486
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1095-1123/N=10/1437 اگر یہ سیال مادہ مذی ہے تو اس کے نکلنے سے صرف وضو ٹوتتا ہے، غسل واجب نہیں ہوتا اور روزہ بھی نہیں ٹوٹتا، اور اگر یہ منی ہے تو اس کے نکلنے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، لیکن آپ اگر اس موقعہ پر اپنے عضو تناسل کے ساتھ کوئی عمل نہیں کرتے ، یعنی: مشت زنی وغیرہ نہیں کرتے؛ بلکہ میسیج کا تبادلہ کرتے ہوئے شہوت کی وجہ سے آپ کو خود بخود انزال ہوجاتا ہے تو اس صورت میں بھی روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ آدمی کا اپنی منگتیر سے فون پر بات چیت کرلینا یا ایک دوسرے کو میسیج بھیجنا جائز نہیں؛ کیوں کہ نکاح سے پہلے منگتیر عام اجنبیہ لڑکیوں کی طرح ہوتی ہے؛ لہٰذا آپ کا اپنی منگتیر سے فون پر میسیج وغیرہ کی شکل میں جو رابطہ ہے، اسے ختم کردیں ، أو أنزل بنظر ولو إلی فرجھا مراراً أو بفکر وإن طال۔ مجمع۔ ……لم یفطر (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصوم ۳: ۳۶۷-۳۷۳، ط : مکتبة زکریا دیوبند) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند