• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67180

    عنوان: فون پہ بات کررہا تھا اور اسی دوران میرا انزال ہوگیا‏، كیا روزہ ٹوٹ گیا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک لڑکی کے ساتھ فون پہ بات کررہا تھا اور اسی دوران میرا انزال ہوگیا ۔ میں اب جاننا چاہتاہوں کہ میرا روزہ ٹوٹ گیا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 67180

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 982-967/N=10/2016 اگر آپ نے انزال کے لیے اپنے عضو تناسل کے ساتھ کوئی عمل نہیں کیا ، کسی لڑکی سے بات کرتے ہوئے آپ کو خود بخود انزال ہوگیا تو اس صورت میں آپ کا روزہ نہیں ٹوٹا، اور اگر آپ نے ہاتھ سے عضو تناسل کو حرکت وغیرہ دی یا مشت زنی کی تو آپ کا روزہ ٹوٹ گیا، البتہ صرف قضا واجب ہوگی، کفارہ نہیں، أو أنزل بنظر ولو إلی فرجھا مراراً أو بفکر وإن طال۔مجمع۔……لم یفطر (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصوم ۳: ۳۶۷-۳۷۳،ط : مکتبة زکریا دیوبند)،أو استمنی بکفہ أو بمباشرة فاحشة،… فأنزل،… قضی …فقط (المصدر السابق ص ۳۷۹-۳۸۲)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند