• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66788

    عنوان: روزے کی حالت میں میں نے اپنے بیوی کو گلے لگایا اور اس کا بوسہ لیا

    سوال: روزے کی حالت میں میں نے اپنے بیوی کو گلے لگایا اور اس کا بوسہ لیا تو فوراً مذی خارج ہو گئی ، نہ کہ منی (یہ سفید اور گاڑھا سیال مادہ تھا)تو کیا میرا روزہ ٹوٹ گیا یا نہیں؟غلطی سے ایسا ہوگیا، میں دوبار ہ ایسا نہیں کروں گا ، ان شاء اللہ ۔

    جواب نمبر: 66788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 932-932/M=9/1437

     

    روزے کی حالت میں مذکورہ عمل کی وجہ سے اگر صرف مذی خارج ہوئی، منی نہیں نکلی ہے تو روزہ نہیں ٹوٹا لیکن جوان آدمی کو اس سے بچنا چاہئے، اس سے روزے میں کراہت آتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند