عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 66754
جواب نمبر: 66754
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 971-954/N=10/1437
(۱): جی! نہیں، روزہ کی حالت میں نیم ، پیلو وغیرہ کسی بھی درخت کی مسواک کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، ولا -یکرہ- سواک ولو عشیاً أو رطبا بالماء علی المذھب (الدر المختار مع رد المحتار، ، کتاب اصوم ،۳: ۳۹۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند)،أماالرطب الأخضر فلا بأس بہ اتفاقاً کذا فی الخلاصة ، نھر (رد المحتار ۳: ۳۹۹)،ومثلہ فی الفتاوی الھندیة (۱: ۱۹۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔
(۲):اگر معتبر جنتری کے مطابق سحری کا وقت ختم ہوچکا ، یعنی: صبح صادق ہوگئی ، اس کے بعد کسی نے سحری کھائی تو اس کا روزہ نہ ہوگا، أو تسحر… بظن الیوم أي: الوقت الذي أکل فیہ لیلاً والحال أن الفجر طالع، …… قضی فقط(الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصوم، ۳: ۳۸۰-۳۸۲،ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔
(۳): جی !ہاں، اگر روزہ کی حالت میں اٹیک آجائے اور انہیلر لیے بغیر کوئی چارہ کار نہ ہو ، یعنی: انجکشن وغیرہ کوئی ایسی چیز لینے سے کام نہ چلے جس سے روزہ نہیں ٹوٹتا تو انہیلر لے سکتے ہیں، البتہ انہیلر لینے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؛ کیوں کہ انہیلر میں ہوا کے ساتھ دوا کے ذرات حلق کے اندر جاتے ہیں، اور مجبوری کی صورت میں صرف اس کی قضا واجب ہوگی، کفارہ واجب نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند