• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66681

    عنوان: ٹوتھ پیسٹ جائز ہے روزے کی حالت میں؟

    سوال: میرا آپ سے سوا ل یہ ہے کہ کیا روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ سے دانت صاف کرنا جائز ہے یانہیں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 66681

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 850-838/Sd=10/1437 روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ سے دانت صاف کرنا مکروہ ہے، اس میں اندیشہ ہے کہ پیسٹ کا کچھ جزء حلق میں بھی چلے جائے، ایسی صورت میں روز ٹوٹ جائے گا۔ وکرہ لہ ذوق شئٍ وکذا مضغہ (وفي الشامیة) الظاہر أن الکراہة في ہذہ الأشیاء تنزیہیة۔ (شامي ۳/۳۹۵ زکریا،کذا في الفتاویٰ التاتارخانیة ۳/۳۵۹ زکریا، فتاویٰ دارالعلوم ۶/۴۰۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند