• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66650

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ روزہ کب اور کتنی عمر میں فرض ہوتا ہے لڑکا اور لڑکی پر؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ روزہ کب اور کتنی عمر میں فرض ہوتا ہے لڑکا اور لڑکی پر؟

    جواب نمبر: 66650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 789-675/D=10/1437 لڑکا اور لڑکی جب بالغ ہو جائیں تو ان پر روزہ فرض ہوجاتا ہے، اور بلوغت کی علامت یہ ہے کہ لڑکے کو احتلام ہوجائے اور لڑکی کو احتلام ہوجائے یا حیض آجائے ورنہ دونوں کی عمر جب پندرہ سال مکمل ہوجائے تو ان کو بالغ مان لیا جائے گا، خواہ احتلام نہ ہو اور لڑکی کو حیض نہ آیا ہو۔ بلوغ الغلام بالاحتلام والجاریة بالاحتلام والحیض فإن لم یوجد فیہما شیئ فحتی یتم لکل منہا خمس عشرة سنة، بہ یفتی۔ (الدالمختار مع الشامی ۹/۲۲۵ زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند