• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66649

    عنوان: اگر کسی شخص نے کئی روزے رکھ کر جان بوجھ کر توڑ دیا مسلسل ۳-۴ رمضان کے سارے روزے توڑ دیا تو اس کے کفارے کا کیا حکم ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے کئی روزے رکھ کر جان بوجھ کر توڑ دیا مسلسل ۳-۴ رمضان کے سارے روزے توڑ دیا تو اس کے کفارے کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 66649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 790-724/D=11/1437 رمضان کا روزہ رکھکر جان بوجھ کر توڑ دینا سخت گناہ ہے کہ توڑے ہوئے روزے کی قضا کے ساتھ کفارہ بھی واجب ہوتا ہے اگر ہمبستری کے ذریعہ نہیں توڑا بلکہ کھا پی کر توڑا ہے تو جس قدر روزے توڑے ہیں سب کی طرف سے ایک کفارہ اب ادا کردینا کافی ہے یعنی جتنے روزے توڑے ہیں ان کی تعداد کے بقدر روزے قضا کریں اور کفارہ کے طور پر مسلسل ساٹھ روزے مزید رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند