• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66456

    عنوان: تراویح کی نماز اکیلے پڑھنا

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا مرد اگر عشاء کی فرض پڑھ کر گھر آ کر اکیلے ۰۲ رکعت تراویح پڑھے تو کیا اسکی تراویح ہو جا ئے گی ؟ اور وتر بھی ادا ہو جا ئے گی ، کیوں کہ مسجد میں ہم وتر جماعت کے ساتھ پڑھتے ہیں ۔شکریہ

    جواب نمبر: 66456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 894-894/L=9/1437 تراویح گھر پر اکیلے پڑھ لینے سے تراویح ادا ہوجائے گی لیکن جماعت کے ثواب سے محرومی رہے گی اس لیے مرد کو چاہئے کہ تراویح باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کرے ، آپ وتر مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کرتے ہیں یہ صحیح ہے تراویح بھی باجماعت پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند