• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66249

    عنوان: ایسے امام کے پیچھے تراویح پڑھنا جو قرآن کریم دیکھ کرامامت کراتا ہو

    سوال: میں حنفی ہوں اور کیا میں ایسے شافعی امام کے پیچھے تراویح پڑھ سکتا ہوں ، جو کہ نماز جماعت میں قرآن کریم دیکھ کر امامت کراتا ہو؟اگر جائز یا مستحب نہیں، تو پھر اگر تراویح کے لیے دوسری مسجد قریب نہ ہو تو اس صورت میں کیا میں اپنی تراویح خود ہی تنہا پڑھ سکتا ہوں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 66249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1026-1018/L=9/1437 قرآن دیکھ کر پڑھنے سے نماز فاسدہوجاتی ہے؛ اس لیے ایسے امام کی اقتداء میں نماز تراویح ادا کرنا جو قرآن دیکھ کر تلاوت کرتا ہو درست نہیں، اگر تراویح کے لیے دوسری مسجد قریب نہ ہو تو اپنی تراویح خود تنہا پڑھ لی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند