عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 611598
روزہ كی حالت میں غسل كیسے كیا جائے؟
سوال :میں نے عشاء کی نماز، تراویح اور تہجد ایک پینٹ کے ساتھ ادا کی جو کہ خراب تھا ۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ پینٹ خراب ہے۔ مجھے تہجد کی نماز کے بعد معلوم ہوا کہ پینٹ خراب ہے۔ مجھے اب کیا کرنا چاہیے؟ کیا مجھے تمام نمازیں دوبارہ ادا کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا میں گنہگار ہوں گا کیونکہ میں بالکل بے خبر تھا۔ براہ کرم جواب دیں۔
۲. روزہ کی حالت میں فرض غسل کے لیے ناک اور منہ میں پانی دینے کا طریقہ کیا ہے؟
۳. کیا میں جنت الفردوس میں داخل ہو جاؤں گا اگر میں گناہوں سے دور رہوں اور صرف فرض، واجب اور سنت مؤکدہ کروں کوئی نوافل نہیں؟ جزاک اللہ خیرا
جواب نمبر: 611598
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1074-243T/M=09/1443
(1) پینٹ خراب ہونےسے مراد اگر ناپاك ہونا ہے اور ناپاكی مقدار عفو سے زائد تھی تو مذكورہ نمازیں نہیں ہوئیں، اب تراویح و تہجد كو لوٹانا لازم نہیں لیكن عشاء كی فرض و وتر كی قضا لازم ہے۔
(2) روزے میں غسل فرض كے دوران ناك، منھ میں پانی ڈالنے میں مبالغہ نہ كریں، بس جس طرح وضو كے دوران كلی كرتے ہیں اور ناك میں پانی ڈالتے ہیں اسی طرح غسل میں كرلیا كریں۔
(3) اللہ نے چاہا تو ضرور داخل ہوں گے، سنت و شریعت پر عمل پیرا رہیں، گناہوں سے بچتے رہیں، فرائض و سنن كے ساتھ جس قدر ہوسكے نوافل كا بھی اہتمام ركھیں اور اللہ تعالی سے دعا بھی كرتے رہا كریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند