عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 611533
اگر كوئی منھ میں لونگ ركھ كر سویااور سحری كے بعد آنكھ كھلی تو روزہ ہوگا یا نہیں؟
سوال : حضرت میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص منہ میں لونگ رکھ کر تراویح کے بعد سویا (تاکہ کھانسی نا ہو) اور اس کی نیند سحری میں نہیں کھلی بلکہ بعد میں کھلی تو اب کیا حکم ہے؟ روزہ ہوگا یا نہیں؟
جواب نمبر: 61153319-Apr-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1056-788/M=09/1443
اس صورت میں روزہ نہیں ہوا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں دس ماہ کے بچے کی ماں ہوں۔ گذشتہ سال پیدائش کے بعد رمضان شروع ہوگیا اور میں پورے ماہ کا روزہ نہ رکھ سکی۔ اب دوسرا رمضان آنے والا ہے اور ابھی بھی بچے کو دودھ پلارہی ہوں، چناں چہ ابھی تک گذشتہ رمضان کا روزہ قضا نہیں کرسکی۔ میں اس کا کفارہ کیسے ادا کروں؟ از راہ کرم سہل ترین امر کی طرف رہنمائی فرمائیں۔
پیٹ كے بل لیٹ كر منی خارج كرنے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟
4641 مناظررمضان کی طاق راتوں میں مسجد میں قرآن امام صاحب زور سے پڑھتے ہیں اور سامنے ہم سب قرآن رکھ کر دیکھتے ہیں اور سنتے ہیں، کیا ایسا کرسکتے ہیں؟ (۲) طاق راتوں میں انفرادی عمل کرنا ہے یہ ہم نے سنا ہے۔ اگر قرآن سننے کے لیے اجتمائی شکل میں بیٹھیں تو کیا حکم ہے؟ (۳) ہمیں کیا کرنا ہے کیا بیٹھ کر قرآن سننا ہے جو اوپر بیان کئے گئے طریقہ پر ہو رہا ہو یا ہمیں گھر جاکر عبادت کرنا ہے؟
ہمیں تراویح کی کتنی رکعتیں ادا کرنی چاہئیں؟ (حدیث کا حوالہ عنایت فرماویں)۔
1524 مناظرمیری بیوی اپنے حمل کے ابتدائی ایام میں ہے۔ لندن میں اس وقت روزہ کا گھنٹہ بہت طویل ہوتا ہے۔مجھے خوف ہے کہ یہ میری بیوی کے حمل پر اثرا نداز ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ یہ حمل کے ضائع ہونے کا سبب بن جائے۔ کیا اس کے لیے رمضان کے مہینہ کے روزوں کو چھوڑنا جائز ہے، اور اس کی بعد میں قضا کرنا جائز ہے؟
1788 مناظرعلما ء اس بارے میں کیا فرماتے ہیں: (۱) میرے والد اوروالدہ کی عمر اسی سال ہے نیز وہ لوگ بہت زیادہ کمزور ہیں اورگزشتہ دو سال سے رمضان کے روزے رکھنے سے معذور ہیں۔ تو کیا اس صورت میں میں ان کی جانب سے فدیہ ادا کرسکتا ہوں؟ فدیہ کی کتنی رقم دینی ہوگی؟
1932 مناظرمیری منگیتر پہلے رمضان سے ہی اعتکاف میں ہے اور میں ذکر کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔او رکیا ذکر کے لیے دعا ضروری اوراچھی ہے ذکر کے لیے اوراس پر ثواب ملے گا کیوں کہ وہ ذکر میں پورا وقت استعمال کرنا چاہتی ہے اور عبادت میں اورہمیں عورتوں کے اعتکاف کے بارے میں کوئی کتاب چاہتے ہیں جس میں تما م دعا اور ذکر مذکور ہوں۔ نیز آپ کتاب اس پتہ پر روانہ کردیں: ہدی حفظ الرحمن پٹیل، مصطفے مسجد مدھواس دروازہ، لونا واڑہ، ضلع پنچ محل، صوبہ گجرات، انڈیا۔ (اگر اس کی قیمت ہوگی تو ہم ادا کردیں گے)۔ نوٹ: کتاب اگر ہندی میں ہو تو بہتر ہے ورنہ اردو میں۔
813 مناظرایک شخص تراویح پڑھاتا ہے اور ایک مقتدی پیچھے سے قرآن میں دیکھ کر غلطی نکالتا ہے تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟کیا تراویح پڑھانے والے کی نماز فاسد ہوجائے گی؟ جواب عنایت فرماویں۔
1904 مناظر