• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 610333

    عنوان:

    رمضان کے روزے کی قضاء کب کی جائے گی ؟

    سوال:

    ‎ 2021 کے رمضان میں، میرے خاندان کے چند افراد کرونا کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکے تھے۔ میرا سوال یہ ہے کہ وہ قضا روزہ کیسے پورا کریں گے؟ میں نے کسی سے سنا کہ قضا روزے اسی مہینے میں پورے ہوں گے جس مہینے میں 2021 میں رمضان تھا، کیا یہ صحیح ہے؟ کیا وہ کسی بھی مہینے میں روزہ رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 610333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 588-320/D-Mulhaqa=8/1443

     رمضان میں تو فرض روزے اداء کیے جاتے ہیں ، حتی کہ اگر رمضان میں قضاء کی نیت سے روزے رکھے جائیں گے ، تب بھی فرض روزے ہی اداء ہونگے اور قضاء کی نیت کا اعتبار نہیں ہوگا؛ البتہ پانچ ایام ، یعنی : عیدالفطر (یکم شوال) عیدالاضحیٰ کے تین دن اور اس کے بعد ایک دن یعنی دس ذوالحجہ سے تیرہ ذو الحجہ تک کوئی بھی روزہ رکھنا ممنوع ہے، اس کے علاوہ رمضان کو چھوڑ کرسال کے کسی بھی دن روزے کی قضاء کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند