عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 609906
روزہ اذان پر کھولنا چاہیے یا جنتری کے وقت کے مطابق
سوال : روزہ کے حوالے سے ایک پریشانی ہے کہ اپنی مسجد کی اَذان سے روزہ کھولنا چاہیے یا پِھر کسی بھی دور کی مسجد کی آواز اے تو روزہ کھول لیں؟ جیسے اگر 6 : 20 پر روزہ کھول رہا ہے اور اَذان کی آواز کسی مسجد کی 6 : 23 پی آتی ہے کسی کی 6 : 25 پر تو کس ٹائم کا اعتبار ہو گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 609906
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 814-629/M=07/1443
اصل یہ ہے كہ جب غروب آفتاب ہوجائے تو روزہ كھول سكتے ہیں، اذان ہونے نہ ہونے پر مدار نہیں، علاقے میں رمضان كے موقع پر اوقات سحرو افطار كی جو معتبر جنتری یا كیلنڈر شائع كیا جاتا ہے اسے دیكھ كر بھی افطار كرسكتے ہیں بشرطیكہ آپ كی گھڑی كا ٹائم درست ہو، اور اگر آپ كے یہاں كا عرف اذان ہونے پر روزہ كھولنے كا ہے تو جو اذان احتیاط پر مبنی ہو اس كا اعتبار كركے روزہ كھول لیا كریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند