• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 60784

    عنوان: ہمارے ملک پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی فلکیات کلی بنیاد پر فیصلہ تو نہیں کرتی لیکن فلکیات اور موسمیات وغیرہ سے رپورٹ طلب شہادت کی صحت کو جانچنے اور پرکہنے کے طور پر فلکیات سے مدد لیتی ہے ۔ کیا شہادت کو پرکہنے کے لئے علم فلکیات سے مدد لینا جائز ہے یا نہیں ؟

    سوال: ہمارے ملک پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی فلکیات کلی بنیاد پر فیصلہ تو نہیں کرتی لیکن فلکیات اور موسمیات وغیرہ سے رپورٹ طلب شہادت کی صحت کو جانچنے اور پرکہنے کے طور پر فلکیات سے مدد لیتی ہے ۔ کیا شہادت کو پرکہنے کے لئے علم فلکیات سے مدد لینا جائز ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 60784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1014-1014/M=11/1436-U چاند کے ثبوت کے لیے فلکیاتی حساب کو شرعاً معیار نہیں بنایا جاسکتا؛ بلکہ چاند کے ثبوت کا مدار وٴیت بصری پر ہے، فلکیاتی حساب سے یقینی علم حاصل نہیں ہوتا؛ بلکہ محض تخمینی چیز ہے؛ البتہ گواہی کو پرکھنے کے لیے فلکیاتی حساب سے استفادہ ناجائز نہیں ہے۔ لا عبرة بقول الموٴقتین أي في وجوب الصوم علی الناس (الدر مع الرد: ۳/۳۵۴، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند