• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 605958

    عنوان:

    اجتماعی افطار کا نظم مسجد میں کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسجد میں عاشور کا روزہ کا افطار مسجد کے احاطے میں 20 سے 40 لوگ ملکر اہتمام کریں اور سحری کا بھی نظم رکھے نفل روزوں میں اور مغرب کی اذان بھی ان نوافل روزوں میں تاخیر سے دیں تو کیا یہ درست عمل ہوگا؟

    جواب نمبر: 605958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:10-21/sd=1/1443

     اجتماعی طور پر سحر وافطار کے اہتمام کی ضرورت نہیں ہے، اس میں مفاسد کا اندیشہ ہے، البتہ مغرب کی نماز میں تھوڑی تاخیر کرنے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند