• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604899

    عنوان:

    اعتکاف میں آن لائن كلاس میں شركت كرنا؟

    سوال:

    میں دوسرے سال کالج پڑھ رہا ہوں۔ میں اپنی آبائی مسجد میں اعتکاف بیٹھنا چاہتا ہوں۔ لیکن میرے پاس روزانہ آن لائن کلاس ہے ۔ کیا میں آن لائن کلاس میں شرکت کے ساتھ اعتکاف میں بیٹھ سکتا ہوں؟ یا اس صورتحال کے لئے کوئی نظریہ رکھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 604899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 996-695/B=10/1442

     اعتکاف نام ہے ایسی عبادت کا کہ دنیا کے تمام خرخشوں سے الگ ہوکر اللہ کی عبادت کے لئے اللہ کے گھر میں آکر بیٹھ جائے۔ آن لائن کلاس میں شرکت کا کام لے کر اعتکاف میں بیٹھنے سے اعتکاف تو صحیح ہوجائے گا، مگر مکروہ ہوگا۔ اعتکاف میں دنیا کا کام لے کر بیٹھنا اعتکاف کے اجرو ثواب کو کم کردیتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند