• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604793

    عنوان:

    كیا مچھر مكھی وغیرہ پیٹ میں چلے جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال:

    کیا اس شک پر کہ تلاوت کے وقت ایسی چھوٹی مخلوق جو آنکھوں کے پاس گھومتی رہتی ہے اپنے حلق میں چلی گئی تو کیا اس سے روزہ ختم ہوجاتاہے؟ جب کہ اس پر مکمل یقین نہ ہو؟ اگر یقین ہوتو کیا حکم ہے؟ براہ کرم، تفصیلی جواب دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 604793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:946-714/L=9/1442

     اگر مکھی یا مچھر وغیرہ بلا اختیار پیٹ میں چلے جائیں تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ۔

    وما لیس بمقصود بالأکل، ولا یمکن الاحتراز عنہ کالذباب إذا وصل إلی جوف الصائم لم یفطرہ کذا فی إیضاح الکرمانی ․ (الفتاوی الہندیة 1/ 203)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند