• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604637

    عنوان:

    کن وجوہات کی بنا پر رمضان كا روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟

    سوال:

    مجھے یہ پوچھنا تھا کہ رمضان المبارک میں کن وجوہات کی بنا پر روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 604637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 981-696/B=10/1442

     (۱) بہت زیادہ بوڑھا اور کمزور ہوگیا ہے، روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو۔

    (۲) جو شخص بیمار ہو، روزہ نہ رکھ سکتا ہو۔

    (۳) جس کو بیماری بڑھ جانے کا قوی اندیشہ ہو۔

    ایسے لوگوں کے لئے روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے۔ جب قوت اور تندرستی آجائے تو وہ اپنے روزوں کی قضا کریں ورنہ فدیہ ادا کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند