• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604608

    عنوان:

    روزہ کی حالت میں گل منجن کرنا

    سوال:

    ایک شخص سحری کے آخری وقت میں گل منہ میں لیکر بیت الخلاء جاتا ہے ، اور جب نکلتا ہے تو اذان ہو رہی ہوتی ہے ، یعنی وقت سحر ختم ہونے سے قبل اس نے منہ میں گل منجن رکھا تھا، اور وقت ختم ہونے کے بعد کلی کر رہا ہے ، تو ایسے شخص کے روزے کا کیا حکم ہے ؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 604608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1046-818/H=10/1442

     اگر سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد گُل (منجن) کے ذرات حلق یا دماغ میں پہونچے ہوں تو روزہ نہیں ہوا، اور ایسی صورت میں بعد عید ایک روزہ کی قضاء کرلیں۔ ہٰکذا فی فتاوی دارالعلوم، ج: 6/428۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند