• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 60365

    عنوان: مجھے بہت زیادہ جونڈس ہے اور مجھے روزانہ بہت زیادہ پانی پینا پڑتاہے ،مگر میں روزہ رکھنا چاہتاہوں،لیکن گھروالے کہتے ہیں کہ کوئی روزہ نہیں، پہلے اپنی صحت کا خیال رکھو۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟کیوں کہ مجھے بہت زیادہ پانی پینا پڑتاہے ، لیکن میں روزہ رکھنے کے لیے تیار ہوں، صحت کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    سوال: مجھے بہت زیادہ جونڈس ہے اور مجھے روزانہ بہت زیادہ پانی پینا پڑتاہے ،مگر میں روزہ رکھنا چاہتاہوں،لیکن گھروالے کہتے ہیں کہ کوئی روزہ نہیں، پہلے اپنی صحت کا خیال رکھو۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟کیوں کہ مجھے بہت زیادہ پانی پینا پڑتاہے ، لیکن میں روزہ رکھنے کے لیے تیار ہوں، صحت کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 60365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 991-991/M=10/1436-U اگر آپ کو روزہ رکھنے کی طاقت ہے تو روزہ ہرگز نہ چھوڑیں، روزہ رکھیں، صرف وہم اور احتیاط کی وجہ سے آپ کے لیے روزہ ترک کرنے کی اجازت نہیں ہے، اور سوال کے ظاہر سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ روزہ رکھ سکتے ہیں؛ لہٰذا آپ روزہ رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند