• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 603641

    عنوان:

    روزے كی حالت میں كپڑے كے ساتھ حشفہ فرج میں داخل ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

    سوال:

    رمضان کے روزے میں اگر کپڑے کے ساتھ حشفہ فرج میں داخل ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا کفارہ اور قضا دونوں ہوں گے یا صرف قضا ہو گی؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 603641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 684-467/SN=08/1442

     صورت مسئولہ میں اگر انزال ہوگیا ہو یا زوجین نے لذت محسوس کی ہو، تو جماع متحقق ہوگیا۔ ایسی صورت میں قضا اور کفارہ دونوں لازم ہیں؛ کیونکہ جماع بالخرقہ موجب تحلیل ہے۔ فقہاء کرام نے اس کی تصریح کی ہے۔

    وأشار بالوطء إلی أن الشرط الإیلاج بشرط کونہ عن قوة نفسہ وإن کان ملفوفا بخرقة إذا کان یجد لذة حرارة المحل۔ (البحر الرائق: 4/94، مطبوعة: مکتبة زکریا دیوبند)

    في الفتاوی الصغری: إذا لف ذکرہ بخرقة وأدخلہ فرجہا، فإن وجد الحرارة تحل وإلا فلا، کذا في الخلاصة (ہندیة: 1/506، مطبوعة بیروت)، نیز دیکھیں: خیر الفتاوی: 4/92، مطبوعہ: ملتان۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند