• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 60334

    عنوان: جناب میں آپ سے یہ پوچہنا چاہتا ہوں کہ روزے کی نیت کیا ہے اور کس حدیث سے ثابت ہے ؟ کویء حوالہ؟

    سوال: جناب میں آپ سے یہ پوچہنا چاہتا ہوں کہ روزے کی نیت کیا ہے اور کس حدیث سے ثابت ہے ؟ کویء حوالہ؟

    جواب نمبر: 60334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1169-1123/L=9/1436-U نیت دل کے ارادے کا نام ہے، دل میں یہ ارادہ کرلینا کہ میں روزہ رکھوں گا کافی ہے، بلکہ روزے کی نیت سے سحری کرلینا بھی نیت کے قائم مقام ہے، نیت کی حقیقت یہی ہے جو عبادات میں ضروری ہے، روزے کی الگ سے کوئی نیت نہیں ہے؛ البتہ اکر کسی کا دل کسی بات پر جمتا نہ ہو اور وہ زبان سے نیت کا اظہار کرلے تو اس کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند