• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 60076

    عنوان: فرض نماز مسجد کے علاوہ

    سوال: کیا شادی لان (سبزہ زار )یا کسی غیر مستقل مقام پر نمازِ عشاء ادا کرنا جائز ہے ،جبکہ تراویح کے لیے جاتے ہوئے راستہ میں آنے والی مساجد میں نمازِ عشا ء ہورہی ہو یا ہونے والی ہو۔ بعض مقامات پر شادی لان میں تراویح ہوتی ہے جہاں پر نمازِ عشا ء بھی ادا کی جاتی ہے تو کیا یہ درست ہے ؟

    جواب نمبر: 60076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 485-485/Sd=9/1436-U تراویح کی جماعت مسجد کے علاوہ کسی دوسری جگہ کرنا جائز ہے؛ البتہ عشاء کی فرض نماز مسجد ہی میں ادا کرنا چاہیے، مسجد کے علاوہ کسی دوسری جگہ عشاء کی جماعت قائم کرنے سے مسجد کا ثواب حاصل نہیں ہوگا، خصوصاً جب کہ مسجد قریب ہو، تو مسجد ہی میں فرض نماز ادا کرنا چاہیے، لہٰذا صورت مسئولہ میں شادی لان میں تراویح کی جماعت کا قائم کرنا تو جائز ہے؛ لیکن عشاء کی نماز مسجد ہی میں پڑھنی چاہیے، شادی لان میں عشاء کی جماعت قائم کرنے سے مسجد کا ثواب حاصل نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند