• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 600210

    عنوان: روزے كے كفارے میں استطاعت كا مطلب

    سوال:

    روزے کے کفارے میں ہے کہ اگر دو ماہ روزے رکھنے کی استطاعت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے ، اس استطاعت سے کیا مراد ہے ؟ دو ماہ مسلسل روزے رکھنا ہر ایک کے لیے مشکل ہے ، کیا جوان بھی کھانا کھلا سکتا ہے یا یہ حکم شیخ فانی کے ساتھ خاص ہے ؟

    جواب نمبر: 600210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:71-94/L=3/1442

     ساٹھ روزے مسلسل رکھنے میں مشکلات کا پیش آنا ایک فطری امر ہے ، صحیح سالم جوان کو مسلسل ساٹھ روزے رکھنے میں جو مشکل پیش آئے گی، شرعا اس کا اعتبار نہیں ہے ، مشکل کی وجہ سے کھانا کھلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند