• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 59992

    عنوان: وہ کونسے پانچ دن ہیں جن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے؟ایک دن عید الفطر (پہلا شوال) تین دن عید الاضحی (۱۱،۱۲،۱۳ ، ذی الحجہ)اور پانچواں دن کونسا ہے ؟

    سوال: وہ کونسے پانچ دن ہیں جن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے؟ایک دن عید الفطر (پہلا شوال) تین دن عید الاضحی (۱۱،۱۲،۱۳ ، ذی الحجہ)اور پانچواں دن کونسا ہے ؟

    جواب نمبر: 59992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 912-731/D=9/1436-U عید الفطر پہلی شوال اور چار دن ایامِ تشریق ۱۰/ ۱۱/ ۱۲/ ۱۳/ ذی الحجہ یعنی بقرعید (عیدالاضحی) کا اور اس کے بعد تین دن اور۔ ان میں روزہ رکھنا منع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند