• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 57587

    عنوان: مشتت زنی كے ذریعے منی خارج كرنے كا كفارہ كیا ہے؟

    سوال: کچھ سال قبل رمضان کے روزہ کے دوران میں نے غلط طریقہ سے منی کا اخراج کیا اور یہ عمل 4-5 روزوں میں 2 رمضان یہ عمل ہوا جب پتہ چلا کہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے تو میں نے توبہ کی اور ہر روزہ کے بدلہ ایک ایک روزہ قضا کیا۔یہ عمل کافی ہے یا اور کچھ کفارہ دینا پڑے گا یا نہیں تب میں شادی شدہ نہیں تھا 2۔ اور اس سال شوال کے روزہ کے دوراں مجھے یاد نہیں رہا کہ میرا روزہ ہے اور میں اپنی بیوی کے پاس چلا گیا اور منی خارج ہوگی باہر ہی اس کا کیا کفارہ ہے ۔ ایک سوال اور یہ ہے کہ کیا شوہر اپنی بیوی کے پاس مخصوص ایام میں جاسکتا ہے کہ ہمبستری نہ کرے مگر باہر ہی منی خارخ ہوجائے ۔

    جواب نمبر: 57587

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 402-427/L=4/1436-U (۱) مشت زنی کے ذریعے اگر آپ نے منی خارج کی تھی تو اس میں کفارہ نہیں ہے، ہرروزے کے بدلے ایک روزہ رکھ لینا کافی ہے؛ البتہ اللہ رب العزت سے صدق دل سے توبہ واستغفار کرلیں۔ (۲) اس میں بھی ایک روزے کی قضا کرلینا کافی ہوگا۔ (۳) ایامِ مخصوصہ میں بغیر کپڑے کی حیلولت کے بیوی سے ناف سے لے کر گھٹنے تک انتفاع حرام ہے؛ البتہ کپڑے کے اوپر سے انتفاع درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند