عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 56580
جواب نمبر: 56580
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 68-68/M=1/1436-U آپ کے دوست نے روزہ کی حالت میں مشت زنی کرلی اور منی خارج ہوگئی تو اس فعل سے ہی اس کا روزہ ٹوٹ گیا، منی پینے پر اس کا فساد موقوف نہیں تھا، منی پی کر اس نے بڑی حماقت اورحیوانیت کا کام کیا، منی ناپاک ہے اس کا پینا حرام اور ناجائز ہے، مشت زنی بھی قبیح فعل ہے، پس صورت مسئولہ میں اس پر لازم ہے کہ توبہ استغفار کرے اور ایک روزے کی قضا کرے کوئی مالی کفارہ اس پر نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند