عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 55976
جواب نمبر: 55976
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1596-531/L=1/1436-U87 روزہ افطار گھر میں کرنا افضل ہے، انفراداً واجتماعاً ہرطرح درست ہے اس میں کسی ہیئت کی تخصیص نہیں ہے، افطار میں بہتر ہے کہ کھجور سے افطار کیا جائے اور اگر کھجور میسر نہ ہو تو پانی سے قال علیہ السلام: إذا أفطر أحدکم فلیفطر علی تمر فإنہ برکة فان لم یجد فلیفطر علی ماءٍ فإنہ طہور (مشکاة: ۱۷۵) واضح رہے کہ افطار میں اس درجہ منہمک ہوجانا کہ مسجد کی جماعت فوت ہوجائے درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند