• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 55524

    عنوان: شوال كے مسنون روزوں میں قضا ركھنا؟

    سوال: عورتوں کا جو روزہ رمضان میں قضا ہوجاتا ہے، شوال میں قضا وہ روزے پورے کرتے وقت شوال کے نفل چھ روزے کی بھی نیت ساتھ میں اگر کرلیں تو کیاقضا اورشوال کے چھ نفل روزے پورے ہوجائیں گے؟ یا پھر قضا اور چھ نفل روزے الگ الگ رکھنے ہوں گے؟

    جواب نمبر: 55524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1855-1577/B=12/1435-U قضا روزے علیحدہ مستقل رکھے اور شوال کے نفل چھ روزے علیحدہ رکھے، قضا روزوں میں نفلی روزوں کی نیت کرلینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند