• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 55151

    عنوان: اعتکاف کی حالت میں باہر جاکر غسل کرسکتا ہے؟ جب کہ غسل نہ کرنے کی حالت میں صحت خراب ہونے کا اندیشہ ہے؟

    سوال: اعتکاف کی حالت میں باہر جاکر غسل کرسکتا ہے؟ جب کہ غسل نہ کرنے کی حالت میں صحت خراب ہونے کا اندیشہ ہے؟

    جواب نمبر: 55151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1384-930/L=11/1435-U اعتکافِ مسنون و واجب میں معتکف کے لیے غسل واجب کے سوا کسی غسل کے لیے نکلنا جائز نہیں، اگر نکلے گا تو اعتکاف فاسد ہوجائے گا، اگرچہ غسل نہ کرنے کی وجہ سے صحت کی خرابی کا اندیشہ ہو۔ والذي في الخانیة والخلاصة: أنہ لو خرج ناسیًا․․․ أو لمرضٍ فسد عندہ وعلل فيا لخانیة المرض بأنہ لا یغلب وقوعہ فلم یصر مستثنی عن الإیجاب فأفاد الفسد في الکل (شامي: ۳/۴۳۸) اگر غسل کی شدید ضرورت ہو تو ایسی صورت اختیار کرسکتا ہے کہ مسجد میں ٹب وغیرہ رکھ کر اس طور پر غسل کرلے کہ پانی مسجد میں نہ گرے، یا مسجد کے کنارے پر اس طور پر غسل کرلے کہ مستقل طور پر بانی مسجد میں نہ گرے؛ بلکہ پانی مسجد کے باہر گرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند