• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54857

    عنوان: روزہ کی حالت میں غرارہ كرنا؟

    سوال: روزے کی حالت میں اگر احتلام کی وجہ سے غسل واجب ہوجاتاہے تو منہ میں پانی ڈالنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اور اگر کسی بندے نے سارا غسل تو کرلیا ، لیکن صرف منہ میں پانی اس طرح نہیں ڈالا جس طرح ڈالنے کا حکم ہے اور اسی طرح غسل کرکے چار پانچ نمازیں بھی ادا کرلی تو اب کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 54857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1587-1319/B=11/1435-U روزہ کی حالت میں غرارہ سے منع کیا جاتا ہے مبادا حلق کے نیچے پانی چلا جائے اور روزہ فاسد ہوجائے اس لیے روزہ کی حالت میں غسل جنابت میں صرف کلی کرلینا ہی کافی ہے، غسل صحیح ہوجائے گا اور جس قدر آپ نے نمازیں پڑھیں وہ سب صحیح ہوگئیں، کسی وہم میں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند