• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54545

    عنوان: رمضان میں شبنہ كرنا كیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ رمضان کی تراویح میں شبینہ یا دس دن کی تراویح کا اہتمام جائز ہے یا ناجائز ہے؟ کیوں کہ اس سے بہت سے لوگ رمضان کی تراویح چھوڑ کر گپ شپ یا دھندوں میں لگ جاتے ہیں ۔ شکریہ ، مکمل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 54545

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1212-1212/M=10/1435-U تراویح میں دس دن میں پورا قرآن پڑھنا اور سننا اصلاً ناجائز نہیں ہے، اگر قرآن کو صحیح طور پر پڑھا جائے کہ حروف نہ کٹیں اور تجوید و آداب کی پوری رعایت کی جائے، اور سننے والے شوق ورغبت کے ساتھ آداب استماع کا لحاظ رکھتے ہوئے سنیں، ریاء اور دیگر مفاسد سے خالی ہو تو جائز ہے، شبینہ مروجہ میں خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں اس لیے اس طریقہٴ کار کو ختم کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند