• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54468

    عنوان: روزہ رکھنے اور فطار کرنے کی دعا جو رمضان میں ٹی وی وغیرہ بھی بتائی جاتی ہے کیا سنت سے یہ عمل ثابت ہے؟

    سوال: (۱) رمضان کے آخری عشرے میں 21,23,25,27,29 ، ان راتوں میں اعتکاف کے بغیر عبادت کرسکتے ہیں مطلب کہ شب قدر کرسکتے ہیں یا صرف اعتکاف میں ہی بیٹھنے پر ان راتوں میں شب قدر تلاش کرسکتے ہیں ؟ کیا سنت سے یہ عمل ثابت ہے؟ (۲) روزہ رکھنے اور فطار کرنے کی دعا جو رمضان میں ٹی وی وغیرہ بھی بتائی جاتی ہے کیا سنت سے یہ عمل ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 54468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1266-414/L=9/1435-U رمضان المبارک کے اخیر عشرے کے طاق راتوں میں اعتکاف کے بغیر بھی عبادت کرسکتے ہیں، شب قدر کی تلاش کا حکم ہرایک کے لیے ہے، یہ معتکف کے ساتھ خاص نہیں ہے، حدیث شریف میں ہرایک کے لیے شب قدر کی تلاش کا حکم مذکور ہے۔ (۲) روزہ رکھتے وقت دل میں نیت کرلینا کافی ہے زبان سے کہنا ضروری نہیں ہے، اگر کوئی زبان سے تلفظ کرلے تو اس میں بھی مضائقہ نہیں ہے، اس سلسلے میں کوئی روایت میری نظر سے نہیں گذری؛ البتہ افطار کے قت مختلف دعاوٴں کا پڑھنا احادیث وآثار سے ثابت ہے، آپ کے یہاں کون سی دعا بتلائی جاتی ہے اس کی صراحت کرکے سوال کریں پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند