• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54439

    عنوان: اگر تراویح نہ پڑھی جائے تو کیا روزہ پھر بھی ہوجاتاہے یا نہیں؟

    سوال: اگر تراویح نہ پڑھی جائے تو کیا روزہ پھر بھی ہوجاتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 54439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1198-1198/M=9/1435-U تراویح سنت ہے اور روزہ فرض ہے،تراویح رات کا عمل ہے اور روزہ دن کا، دونوں جداگانہ احکام ہیں، ان میں سے ایک دوسرے پر موقوف نہیں، لہٰذا اگر تراویح نہ پڑھی جائے تب بھی روزہ صحیح ہوجاتا ہے، لیکن بلاعذر تراویح کا ترک گناہ ہے، سخت محرومی ہے اور سنت کو ہلکا سمجھ کر چھوڑدینا تو اور بھی خطرناک امرہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند