• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54232

    عنوان: کیا روزے کی حالت میں بیوی کے مقام خاص کو چھونے اور بیوی کو بوسہ لینے سے مذی کا قطرہ نکلنے پر روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    سوال: کیا روزے کی حالت میں بیوی کے مقام خاص کو چھونے اور بیوی کو بوسہ لینے سے مذی کا قطرہ نکلنے پر روزہ ٹوٹ جاتاہے؟ اگر ہاں تو کیا اس کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟ اگر نہیں ٹوٹے گا تو اس حالت میں کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 54232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1221-841/L=9/1435-U روزے کی حالت میں بیوی کے مقام خاص کو چھونے یا بیوی کو بوسہ لینے سے مذی کا خروج ہو تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا؛ البتہ اگر منی کا خروج ہوجائے تو روزہ فائد ہوجائے گا اور ایک روزے کی قضا کرنی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند