• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 54112

    عنوان: میں کویت میں مقیم ہوں ، یہاں کمپنی کے کیمپ میں ۲۰ رکعات تراویح ہوتی ہے، آخری عشرہ شروع ہوتے ہی بارہ رکعات پڑھائی جاتی ہے اور پھر سہ پہر یعنی رات ایک بجے سے آٹھ رکعت بقیہ تراویح جماعت سے پڑھائی جاتی ہے

    سوال: میں کویت میں مقیم ہوں ، یہاں کمپنی کے کیمپ میں ۲۰ رکعات تراویح ہوتی ہے، آخری عشرہ شروع ہوتے ہی بارہ رکعات پڑھائی جاتی ہے اور پھر سہ پہر یعنی رات ایک بجے سے آٹھ رکعت بقیہ تراویح جماعت سے پڑھائی جاتی ہے اور آخر میں وتر اور دعا ہوتی ہے۔ آپ سے جاننا یہ ہے کہ کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ سہ پہر والی آٹھ رکعت نماز تہجد ہے یا بقیہ تراویح ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 54112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1207-833/L=9/1435-U شروع کے دو عشروں میں جس طرح نمازِ تراویح ہوتی ہے کہ ۲۰/ رکعت ایک ہی وقت میں پڑھادی جاتی ہے، یہ طریقہ صحیح ہے، سہ پہر والی نماز اگر تراویح کی نیت سے ادا کی جائے تو وہ تراویح کی نماز ہی کہلائے گی، البتہ اس میں لوگوں کو تشویش میں مبتلا کرنا ہے، نیز ایک نماز کے لیے دو وقتوں میں لوگوں کو جمع کرنا ہے جو کسی طرح مناسب نہیں، اس کے علاوہ سلف سے بھی اس طرح نماز پڑھنا ثابت نہیں، بہرحال بوجوہِ مذکورہ یہ طریقہ لائق ترک ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند