• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 53396

    عنوان: حاملہ عورتوں کے لیے رمضان کے مہینے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: حاملہ عورتوں کے لیے رمضان کے مہینے میں کیا حکم ہے؟ کیا اس پر سارے روزے فرض ہیں یا روزے کی جگہ کوئی اور عمل ہے جسے کرکے وہ رمضان کے مبارک مہینے کی فضیلت حاصل کرسکے؟

    جواب نمبر: 53396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1006-1006/M=8/1435-U حاملہ عورت کو اگر روزہ رکھنے کی وجہ سے اپنی جان کو یا حمل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو وہ روزہ چھوڑ سکتی ہے، اور بعد میں چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا لازم ہے اور اگر کوئی ضرر و خوف نہ ہو تو روزہ رکھے، رمضان کے روزوں کی خاص فضیلت؛ رمضان میں روزہ رکھنے سے حاصل ہوسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند