• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 52545

    عنوان: رمضان کے روزے

    سوال: میرے ایک چھوٹے بھائی کی عمر 15 سال ہے لیکن وہ ابھی تک بالغ نہیں ہوا ہے میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرے بھائی پر رمضان کے روزے فرض ہوچکے ہے اورانے والے رمضان کے روزے رکھے گا? جبکہ وہ ابھی تک بالغ نہیں ہوا ہے لیکن اس کی عمر تقریبا 15 سال تک ہو چکی ہے برائے مہربانی رہنمائی فرمائے گا

    جواب نمبر: 52545

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 732-759/N=7/1435-U اگر چاند کے حساب سے آپ کے بھائی کی عمر مکمل پندرہ سال ہوچکی ہے یا آئندہ ماہ رمضان آنے تک ہوجائیگی تو بلوغ کی کوئی علامت: احلام وغیرہ ظاہر نہ ہونے کے باوجود وہ شریعت کی نظر میں بالغ شمار ہوگا اور اس پر ماہِ رمضان کے روزے لازم وضروری ہوں گے، نیز وہ مکمل پندرہ سال کا ہوتے ہی دیگر تمام احکام شرع کا بھی مکلف ہوجائے گا۔ اور اگر پندرہ سال مکمل ہونے سے پہلے بلوغ کی کوئی علامت ظاہر ہوگئی تو بھی آپ کا بھائی شرعاً بالغ شمار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند