• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 52341

    عنوان: کفارہ کی صورت

    سوال: مفتیان کرام اس بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے روزہ جان بوجھ کر روزہ توڑا ہو اب وہ کفارہ ادا کرنا چاہتا ہے تو اسے روزے رکھنا لازمی ہیں یا کھانا کھلا سکتا ہے اور کفارے کے پیسوں سے مدرسہ کے طلباء کو کھانا کھلا نا جایّزھے ؟براے ّ مہربانی رہنمایّ فرمایّے

    جواب نمبر: 52341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 776-546/L=7/1435-U اگر اس شخص میں روزہ رکھنے کی طاقت ہے تو روزہ رکھنا ضروری ہے البتہ اگر روزہ کی طاقت نہ ہو تو کھانا کھلانا درست ہے، مدرسہ کے غریب ساٹھ طلبہ کو دونوں وقت کھانا کھلادیا جائے یا کسی ایک طالب علم کو پیٹ بھر ساٹھ دن تک دونوں وقت کھانا کھلادیا جائے تو بھی کفارہ ادا ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند