• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47899

    عنوان: تراویح میں قرآن سننے اور سنانے پر پیسوں کا لین دین شریعت مطہرہ کے نزدیک ناجائز ہے

    سوال: میں تراویح کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ مسجد میں تراویح پڑھانے والے امام کو پیسے دینے کے لیے چندہ کیا گیا اور تراویح کے بعد امام صاحب کو وہ پیسے دیدیئے گئے، اس بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 47899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1306-1285/N=11/1434-U تراویح میں قرآن سننے اور سنانے پر پیسوں کا لین دین شریعت مطہرہ کے نزدیک ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند