• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47654

    عنوان: مجھے بواسیر کی تکلیف ہے ، جب تکلیف زیادہ ہوتی ہے تو ایک لگانے والی کریم جس کو ۲۵ ایم ایم تک مقعد میں اندر ڈالنے سے راحت مل جاتی ہے تو کیا ایسا کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مجھے بواسیر کی تکلیف ہے ، جب تکلیف زیادہ ہوتی ہے تو ایک لگانے والی کریم جس کو ۲۵ ایم ایم تک مقعد میں اندر ڈالنے سے راحت مل جاتی ہے تو کیا ایسا کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    جواب نمبر: 47654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1698-1401/H=1/1435-U اگر بواسیر کے مسے دو تین انگل کے اندر ہوں اوردواء لگانا ناگزیر ہو تو ان پر کریم لگانے سے روزہ فاسد نہ ہوگا۔ تری کا اندر پہنچنا جب مفسد صوم ہے کہ تری قدر محقنہ پانچ چھ انگل پر پہنچ جائے اس سے کم مقدار میں تری اندر پہنچنا مفسد نہیں اور بواسیری مسے اتنے اندر نہیں ہوتے بلکہ ایک دو انگل کے اندر ہوتے ہیں؛ باقی ایسے مریض کو حتی الامکان احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ وثبور البواسیر التي تخرج وقت الاستنجاء إنما تکون داخلة قدر الإصبع والقدر الذي یصل إلیہ رأس المحقنة ہو خمسة أصابع إلی ستة لا یکون أقل من ذلک کما أفادہ الطبیب الحاذق القاضی بشیر الدین الکنوی فالبلّة الکائنة علی تلک الثبور لا تبلغ قدر المحقنة أصلاً فلزم القول بعد فساد الصوم بتلک البلّة․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند