• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47585

    عنوان: رمضان کی طاق راتوں میں لوگوں کسی مسجد میں جمع کرکے بیان کرنا ، نفلی عبادت کرنا اور چندے کرکے اس رات سحری کا انتظام کرنا شریعت کے نظام میں صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال: رمضان کی طاق راتوں میں لوگوں کسی مسجد میں جمع کرکے بیان کرنا ، نفلی عبادت کرنا اور چندے کرکے اس رات سحری کا انتظام کرنا شریعت کے نظام میں صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 47585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1220-1219/M=10/1434 رمضان کی طاق راتوں میں انفرادی طور پر عبادات (نماز، تلاوت، ذکر دعا وغیرہ) کا اہتمام کرنا چاہیے، یہی طریقہ افضل ہے، اجتماعی ہیئت اختیار کرنا یعنی باقاعدہ لوگوں کو جمع کرکے بیان کرنا اور اجتماعی چندے سے سحری کا نظم کرنا اچھا نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند