• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47377

    عنوان: روزوں كا فدیہ كب دیا جاسكتا ہے؟

    سوال: ہماری ماں بہت بھوڑی ہیں، روزے نہیں رکھ سکتی ان کے ۳۰ روزوں کا فدیہ کتنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 47377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1275-871/L=11/1434-U اگر آپ کی والدہ اتنی کمزور نہیں ہیں کہ وہ چھوٹے دنوں میں بھی روزہ نہ رکھ سکیں تو روزوں کے بدلے فدیہ کا حکم نہ ہوگا، بلکہ چھوٹے دنوں میں روزہ کی قضا لازم ہوگی، البتہ اگر آپ کی والدہ اتنی ضعیف ہوچکی ہیں کہ ان میں چھوٹے دنوں میں بھی روزہ رکھنے کی استطاعت نہیں ہے تو اس صورت میں روزوں کے بدلے فدیہ دے سکتی ہیں، ایک روزہ کے فدیہ کی مقدار ایک صدقة الفطر یعنی نصف صاع (تقریباً پونے دو کلو) گیہوں یا اس کی قیمت ہے، اسی حساب سے تیس روزوں کا فدیہ نکال دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند