• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47311

    عنوان: اگر روزہ کی حالت میں دن کے کسی بھی حصہ میں حیض شروع ہوجائے تو اس روزہ کو توڑ دینا جائز ہے یا پھر اسے پورا کریں؟

    سوال: اگر روزہ کی حالت میں دن کے کسی بھی حصہ میں حیض شروع ہوجائے تو اس روزہ کو توڑ دینا جائز ہے یا پھر اسے پورا کریں؟ اور اگر کسی کا تقریباً روزہ پورا ہونے والا ہو تب حیض ہو تو کیا اس قضاء ہوگی؟براہ کرم، جواب دے کر رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 47311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1269-865/L=11/1434-U روزہ کی حالت میں حیض شروع ہوجانے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، ایسی عورت کے لیے کھانا پینا جائز ہے، البتہ اس کو چاہیے کہ دوسروں کے سامنے نہ کھائے، واضح رہے کہ اگر رمضان میں دن میں عورت پاک ہوئی تو دن کا باقی حصہ روزہ داروں کی طرح رہنا واجب ہے، اگر دن کے اخیر وقت میں حیض آجائے تو بھی یہی حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند