• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47244

    عنوان: روزہ کی حالت میں مشت زنی کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے

    سوال: زید نے دوران روزہ فرض روزہ رمضان کو جلق( ہاتھ سے زنا) کیا ، کیا روزہ ٹوٹ گیا؟ اگر روزہ ٹوٹ گیا تو صرف قضاء لازم ہے یا ۶۰ روزے رکھنے ہوں گے؟

    جواب نمبر: 47244

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1217-820/L=11/1434-U روزہ کی حالت میں مشت زنی کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، البتہ ایسی صورت میں صرف اسی روزہ کی قضا کا حکم ہے، کفارہ یعنی ۶۰ روزے مسلسل رکھنے کا حکم نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند