• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47203

    عنوان: رمضان میں روزہ کی حالت میں آدمی اپنے جسم کے غیر ضروری بال اور ناخن کاٹا جا سکتاہے

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ رمضان میں روزہ کی حالت میں آدمی اپنے جسم کے غیر ضروری بال اور ناخن کاٹ سکتاہے اور غیر ضروری دانے پھوڑ سکتاہے جس سے پیپ اور خون نکلتاہو جسم کے کسی بھی حصہ سے ؟مجھے مکمل دلیل میں جواب چاہئے۔

    جواب نمبر: 47203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1211-1210/M=10/1434 روزے کی حالت میں آدمی اپنے جسم کے غیرضروری بال اور ناخن کاٹ سکتا ہے، اوردانے پھوڑ سکتا ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند