• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47180

    عنوان: اگر غلطی سے موٴ ذن نے اذان جلدی دیدی تو ہم لوگوں کا روزہ رہے گا یا نہیں؟

    سوال: اگر غلطی سے موٴ ذن نے اذان جلدی دیدی تو ہم لوگوں کا روزہ رہے گا یا نہیں؟ افطار کا ٹائم 7:3ہے اور اذان 6:57 پہ دیدی ؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 47180

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1223-1222/M=11/1434-U

    اگر موٴذن نے غلطی سے غروب سے پہلے اذان دیدی اور لوگوں نے اذان پر افطار کرلیا تو اُس دن کا روزہ نہیں ہوا، قضا لازم ہے: أو أفطر بظن الغروب والشمس باقیة․․․ نور الإیضاح مع المراقي ۲۷۱۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند