• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47113

    عنوان: کیا کوئی خاتون جو نومہینے کے حمل سے ہو ، روزہ رکھ سکتی ہے کیوں کہ اس کو کمزوری کا احساس ہوتاہے۔

    سوال: کیا کوئی خاتون جو نومہینے کے حمل سے ہو ، روزہ رکھ سکتی ہے کیوں کہ اس کو کمزوری کا احساس ہوتاہے۔ براہ کرم، بتائیں کیا میری بیوی روزہ رکھ سکتی ہے؟کیا دوسرے طریقے سے روزہ کو مکمل کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 47113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1173-1180/M=10/1434 نو مہینے کی حاملہ عورت اگر روزہ رکھنے میں کسی ہلاکت کا کوئی اندیشہ محسوس نہیں کرتی تو اسے روزہ رکھ لینا چاہیے اور اگر روزہ رکھنے کی وجہ سے اپنی یا پیٹ میں موجود بچے کی جان کا خطرہ محسوس کرتی ہے تو شرعاً اجازت ہے کہ روزہ نہ رکھے اور بعد میں قضا کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند